Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2020 کے دوران جانوروں کی چند بہترین تصاویر

کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی پابندیوں کے دوران کینیڈا کے شہر اونٹیریو میں ایک لومڑی اپنے منہ میں گلہری دبائے کا رہی ہے۔
کورونا وائرس کی وبا نے جہاں انسانوں کی زندگیوں کو مختلف طریقوں سے متاثر کیا ہے، وہیں جانوروں کی بھی نقل و حرکت میں خاصی تبدیلی کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ کچھ جانوروں کو انسانوں کی عدم موجودگی میں سڑکوں تک آسان رسائی حاصل ہوئی تو کچھ نے اپنی موسمی ہجرت کا سلسہ جاری رکھا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے دنیا کے مختلف ممالک سے جانوروں کی منفرد تصاویر جمع کی ہیں، ان میں مختلف مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

افریقہ میں چڑیا تاج والی کرین اپنے بچے کو ویلز کے ایک فارم میں کھانا کھلا رہی ہے۔

کووڈ 19 کی وجہ سے کینیا میں وینگورو نام کے ایک علاقے میں ایک کلاس کو پولٹری ہاؤس بن ادیا گیا ہے۔

یوکرین کے شہر کیو میں ایک کوا ایک چمگادڑ پر حملہ کر رہا ہے۔

یمن میں ثنا چڑیا گھر میں ایک کوچ شیرنی کو اکسا رہا ہے۔ یہ شیرنی پہلے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی ملکیت ہوا کرتی تھی۔

چیک ریپبلک کے شہر پراگ میں ایک جیلی فش ایک بڑے سے ٹینک میں تیر رہی ہے۔

پراگ کے ایک بند چڑیا گھر میں ایک مگرمچھ مچھلی کھا رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران جانوروں کے کھانے کے لیے تعاون کرنے والوں کو چڑیا گھر انتظامیہ کھانے کے واؤچر دے رہی ہے۔

انٹارکٹیکا میں ٹو ہموک آئی لینڈ پر پینگوئنز چہل قدمی کر رہے ہیں۔

لندن کے سینٹ جیمز پارک میں پیلیکنز موجود ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں گینڈے ساتھ کھڑے ہیں۔

شیئر: