ویگو ٹریول ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس کے دوران سعودی عرب سفر کے لیے چھٹا محفوظ ترین ملک ہے۔
ویگو کے مطابق یورپی یونین کے سفری معیار پر مبنی درجہ بندی میں سعودی عرب چھٹے نمبر ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق درجہ بندی کا طریقہ کار تین اختیارات پر مشتمل ہے۔
پہلا: وبائی امراض کے معیارات جس میں وبائی امراض پر قابو پانے اوراس دوران ملکی استحکام کی صلاحیت شامل ہے۔
دوسرا: صحت کی سہولیات جس میں انتہائی نگہداشت کے وارڈز، مریضوں کی دیکھ بھال، مناسب طبی عملہ اور مریضوں کے لیے بستروں کی گنجائش کی دستیابی شامل ہے۔
مزید پڑھیں
-
کیس لیبر کورٹ میں مگر کفیل نے ’ہروب‘ لگا دیا، کیا کریں؟Node ID: 520861
-
شاہ عبدالعزیز فالکن میلہ آج 28 نومبر سے شروعNode ID: 521021
-
’سائق خاص‘ کے لیے فیملی ویزہ جاری ہو سکتا ہے؟Node ID: 521096
تیسرا: کورونا وائرس کے پھیلنے کے دوران لوگوں کی دیکھ بھال، قرنطینہ سینٹرز بنانے اور زیادہ کیسزز کے دوران ان کی مانیٹرنگ کرنے کی اہلیت کا اعتبار ہے۔
کورونا وبائی امراض کے دوران سفر کے لیے عالمی محفوظ مقامات میں آسٹریلیا پہلے نمبر پر تھا، اس کے بعد نیوزی لینڈ، سنگاپور، زیمبیا، کیوبا اور سعودی عرب شامل ہیں۔
اس بات کا اندازہ ان ملکوں میں کورونا وائرس کے لیے جانے والے ٹیسٹ اور ان میں سے مثبت آنے والے نتائج کی بنیاد پر کیا گیا۔
جس میں آسٹریلیا سرفہرست تھا جہاں دس لاکھ افراد میں سے 1.933 فیصد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اسی طرح نیوزی لینڈ کے دس لاکھ میں سے صرف ایک ہزار 865 ٹیسٹ مثبت آئے۔
سعودی عرب نے کورونا وائرس کے لیے 15 لاکھ سے زیادہ لیبارٹری ٹیسٹ کرائے ہیں ، جن میں سے 0.6 فیصد مثبت نمونے آئے۔