طائف میونسپلٹی کے تفتیشی دورے، غیر قانونی گودام سربمہر
’آگ لگنے کی صورت میں خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے شہر میں غیر قانونی گودام کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سربمہر کردیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کارروائی شہر کے مرکزی علاقے میں ہوئی ہے جہاں رہائشی علاقوں میں گوداموں کی موجودگی خطرناک ہوسکتی ہے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی گوداموں میں غیر منظم انداز میں سامان رکھا گیا ہے جبکہ بلدیہ کے ضوابط کی خلاف ورزیوں کے علاوہ آگ لگنے کی صورت میں خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی گوداموں کے خلاف ہونے والی کارروائی میں طائف پولیس نے تعاون کیا ہے‘۔
’تمام گوداموں کو سربمہر کرکے مالکان کو سامان ضبط کرنے سے پہلے مہلت دی گئی ہے کہ وہ کسی دوسری مناسب جگہ میں اجازت شدہ گودام کھولیں‘۔