Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں 13 ہزار کورونا خلاف ورزیاں

سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مکہ ریجن ریکارڈ کی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مملکت  کے مختلف شہروں اور قصبوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا ضوابط کی 12 ہزار 855 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گیئں ۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مکہ مکرمہ میں ریکارڈ کی گیئں جن کی تعداد 3 ہزار 290 تھی  ۔ قصیم 1980 خلاف ورزیوں کے حوالے سے دوسرے اور ریاض 1956کی بنا پر تیسرے نمبر پر رہا ۔  
وزارت داخلہ نے توجہ دلائی کہ ایس او پیز کی سب سے کم خلاف ورزیاں جازان میں ہوئیں ۔جہاں صرف 182 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں ۔ کم خلاف ورزیوں کے حوالے سے نجران دوسرے نمبر پر رہا جہاں 257 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔

عوامی مقامات پرماسک استعمال نہ کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے کوروناوائرس سے بچاو کےلیے ضوابط مقرر کیے گئے ہیں جن پر عمل کرنا اشد ضروری ہے۔
مقررہ ایس او پیز کے مطابق عوامی مقامات پرماسک کا استعمال نہ کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔
ماسک کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہرشخص گھر سے باہر نکلتے وقت منہ اور ناک کو ڈْھانپنے کے اصول پر سختی سے عمل کرے کیونکہ کورونا وائرس انسان سے انسان میں بڑی تیزی سے منتقل ہوتا ہے۔
تجارتی اداروں اور دکانوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر میں کہا گیا ہے کہ تجارتی اداروں اور دکانوں میں آنے والوں کے لیے سینٹائزر ، پلاسٹک کے ڈسپوزل دستانوں اور جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے کےلیے ڈیجیٹل تھرما میٹر کا انتظام لازمی کیاجائے۔  

شیئر: