جعلی سینیٹائز فروخت کرنے والے 5 غیر ملکی گرفتار
جمعرات 26 نومبر 2020 10:21
’گرفتار شدگان کا تعلق پاکستان اور بنگلہ دیش سے ہے‘ ( فوٹو: فری پکس)
مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے جعلی سینیٹائزر فروخت کرنے والے 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پولیس ترجمان میجر محمد الغامدی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کا تعلق پاکستان اور بنگلہ دیش سے ہے‘۔
’یہ لوگ جدہ کے ایک محلے میں واقع گودام میں جعلی سینیٹائز تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے‘۔
’ان کے قبضے سے مارکیٹ میں سپلائی کے لیے تیار 2256 بوتلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
’علاوہ ازیں جعلی سینیٹائز تیار کرنے کا سامان بھی ضبط ہوا ہے جسے گودام میں استعمال کیا جاتا تھا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔