Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر جرمانے 

مارکیٹ آنےوالوں کےلیے سینیٹائزر کی فراہمی لازمی ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے پر نو تجارتی اداروں پر جرمانے عائد کر دیے ۔
میونسپلٹی کی جانب سے وزارت صحت کے جاری کردہ کورونا  ضوابط پرعمل درآمد کو یقینی بنانےکےلیےتفتیشی کارروائیاں جاری ہیں۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ میونسپلٹی کے تفتیشی یونٹ نے ایس او پیز کی پابندی پر عمل درآمد کے حوالے سے بازاروں اور تجارتی مراکز پر چھاپے مارے  اس دوران ایس او پیز کی متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں ۔  
مکہ میونسپلٹی نےتجارتی اداروں اور صحت عامہ سے تعلق رکھنے والی تجارتی سرگرمیوں کے ذمہ داران کو تاکید کی ہے کہ وہ سماجی فاصلے کے اصول کو یقینی بنانے کے لیےاپنے کارکنان اور صارفین سے عمل کرائیں ۔

مارکیٹوں میں سماجی فاصلے کے اصول کویقینی بنایاجائے(فوٹو، ٹوئٹر)

دکانوں اور تجارتی اداروں میں سینیٹائزر فراہم کریں ۔ تمام اداروں میں حد سے زیادہ عملے اور گاہکوں کو جمع نہ ہونے دیں اور اگر کسی کارکن میں کورونا وائرس کی علامتیں دکھائی دیں تو پہلی فرصت میں اسے ڈیوٹی سے روک دیا جائے ۔ 
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے تجارتی اور صنعتی اداروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ ضوابط پر عمل درآمد کویقینی بنائیں تاکہ کورونا سے محفوظ رہیں۔
دکانوں اور تجارتی اداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صارفین کےلیے سینیٹائزر کا لازمی بندوبست کریں علاوہ ازیں ڈیجیٹل تھرما میٹر نصب کیاجائے جہاں ایک کارکن ہمہ وقت موجود ہو جو آنے والوں کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرے۔
مقررہ پابندیوں پر عمل نہ کرنے پر دکان مالکان یا تجارتی ادارے پر جرمانہ کیاجاتا ہے خلاف ورزی دوسری بارریکاڈ کیے جانے پرجرمانہ ڈبل کرتے ہوئے ادارہ یا دکان کو محدود مدت کے لیے سیل کردیاجاتا ہے۔

شیئر: