اختلافات کے باعث اوپیک پلس کا اجلاس موخر
اجلاس میں سال 2021 کے لیے پالیسی مرتب کی جانی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
تیل برآمد کرنےو الے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کا ہونے والا اجلاس بعض اختلافات کی وجہ سے 3 دسمبر تک موخر کردیاگیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اوپیک پلس کے اجلاس میں سال 2021 کے لیے تیل کی برآمد کے حوالے پالیسی مرتب کرنا تھا۔
ویب نیوز العربیہ کے مطابق یکم دسمبر کو منعقدہ اجلاس میں اوپیک پلس کے ممبران کو یومیہ پیداوار میں بیس لاکھ بیرل کمی پر عمل کرنے پر اتفاق کرنا تھا ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر اوپیک پلس گروپ اس امر پر غور کررہا ہے کہ موجودہ 77 لاکھ بیرل یومیہ کمی کو سال 2021 کے ابتدائی مہنیوں میں بھی جاری رکھا جائے۔
توانائی ذرائع کی مارکیٹ کے حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یکم دسمبر 2020 کو اوپیک پلس کا آن لائن اجلاس کو موخرکرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے مرکزی ممالک میں ابھی تک پیداوار کے حوالے سے مکمل اتفاق نہیں ہو رہا کیونکہ کورونا وائرس سے ساری دنیا متاثر ہے اور جس کی وجہ سے تیل کی طلب میں عالمی سطح پر کمی واقع ہوئی ہے۔