Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں کورونا ویکسین کی اجازت

برطانیہ کورونا ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا (فوٹو پکسابے)
برطانیہ نے امریکی دواساز کمپنی فائزر کی جانب سے تیار کی جانے والی کورونا ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
خبررساں ادارے اے ایف پی نے برطانوی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ویکسین عام استعمال کے لیے اگلے ہفتے سے متعارف کرائی جائے گی۔
اس پیشرفت کے بعد برطانیہ ویکیسن استعمال کرنے کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ 
فائرز نے امریکی ڈرگ اینڈ فوڈ ریگولیڑتی اتھارٹی سے ویکسین کے ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی اجازت طلب کر رکھی ہے۔  ایف ڈی اے اس درخواست پر فیصلہ 10 دسمبر کو کرے گی۔
اے ایف پی کے مطابق برطانوی ریگولیٹر ایم ایچ آر اے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مقابل 95 فیصد تک تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین استعمال کے لیے محفوط ہے۔ ترجیحی گروپس میں شامل افراد کو ویکسین کی فراہمی کا عمل چند روز میں شروع ہو جائے گا۔
برطانیہ کی جانب سے پہلے ہی چار کروڑ خوراکوں کا آرڈر دیا جا چکا ہے جو دو کروڑ آبادی کو فی کس دو خوراکیں مہیا کرنے کے لیے کافی ہے۔
دوا ساز کمپنی فائزر کے سی ای او نے برطانیہ کی جانب سے ویکیسن کے استعمال کی اجازت کو کورونا کی وبا کے خلاف جنگ میں ’تاریخی لمحہ‘ قرار دیا۔ سی ای او البرٹ بارولا نے کہا کہ ‘آج برطانیہ کی جانب سے ویکیسن کے ہنگامی بنادوں پر استعمال کی اجازت اس وبا کے خلاف جنگ میں ایک تاریخی لحہ ہے۔‘
امریکی دواساز کمپنی اور اس کے جرمن پارٹنر بائیو ٹک کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں دوسرے ممالک سے بھی ویکسین کے استعمال کی اجازت حاصل کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ چند روز میں ویکسین کی پہلی خوراک برطانیہ پہنچنے کے بعد جلد ہی ایک کروڑ خوراکیں میسر ہوں گے۔ سیکرٹری صحت میٹ ہینکاک نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ’نیشنل ہیلتھ سروس آئندہ ہفتے سے ویکسین فراہمی کا عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہے‘۔

فائزر کے سی ای او نے برطانیہ کی جانب سے ویکیسن کے استعمال کی اجازت کو کورونا کے خلاف جنگ میں ’تاریخی لمحہ‘ قرار دے دیا۔ (فائل فوٹو: اے پی)

ماہرین کے مطابق ویکسین شروع ہو جانے کے بعد بھی لوگوں کو ہو شیار رہنا اور کورونا وائرس سے متعلق احتیاطوں پر عمل کرنا ہو گا تاکہ مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
خیال رہے کہ دواساز کمپنیوں فائزر، موڈرنا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے تیار کی جانے والی ویکیسن کے حتمی مرحلے کے ٹرائلز میں یہ ویکسینز کورونا کے خلاف موثر ثابت ہوئی ہیں۔
اب تک سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق فائزر اور موڈرنا کی ویکسین بیماری سے بچانے میں 95 فیصد موثر ہے جب کہ دوا ساز کمپنی آسترا زینکا  کی ویکسین جو کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے وہ 90 فیصد تک موثر ثابت ہو ئی ہے۔

شیئر: