Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے خصوصی پرواز

سعودی ایئرلائن کی خصوصی پرواز ایس وی 3800 سنیچر کو 226 پاکستانی عمرہ زائرین کو لے کر جدہ سے ملتان  پہنچ گئی۔
عمرہ زائرین کو پاکستان پہنچانے والی یہ دوسری پرواز ہے۔ پہلی پرواز 15اپریل کو 254 مسافروں کو لاہور لے کر گئی تھی۔  
سنیچر کی صبح  9:30 بجے  جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نے زائرین کو جدہ  ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔
عمرہ زائرین نے خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستان واپسی کا انتظام کرنے پر سعودی حکومت کا  شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ کی
جانب سے ان کے بورڈنگ، قیام اور میڈیکل امداد کے لیے کیے گئے عمدہ انتظامات کی بھی تعریف کی۔
تقریبا 470 پاکستانی عمرہ زائرین بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے سعودی عرب میں رہ گئے تھے جن کو سعودی ایئر لائن کی پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچایا گیا۔

شیئر: