کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر کا انعقاد کیاگیا۔(فوٹو عرب نیوز)
کویت کے وزیر اعظم نے ہفتے کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد معمول کے مطابق اتوار کے روز اپنی حکومت کا استعفی پیش کیا۔
کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے وزیراعظم صباح الخالد الصباح کا استعفیٰ قبول کرلیا اور کابینہ سے کہا کہ جب تک نئی حکومت نہیں بنتی اس وقت تک نگراں حکومت کے فرائض انجام دیتے رہیں۔
وزیراعظم شیخ صباح خالد نے واضح کیا ہے کہ میں نےاسمبلی کے نئے عام انتخابات کی نگرانی کی ہے تا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کی گئی انتہائی سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔
وزیراعظم شیخ صباح خالد صباح نے مزید بتایا ہے کہ گذشتہ سال 19 نومبرمیں انہیں حکومت کی سربراہی تفویض کی گئی تھی اور یہ میرے لئے ایک انتہائی اہم دور تھا ۔