Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کی کارکردگی پر اعتماد ہے، امیر کویت

وزیراعظم نے آئین کے مطابق اپنا اور کابینہ کا استعفی پیش کیا تھا۔(فوٹوعرب نیوز) 
امیرکویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے وزیراعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح کا استعفی نا منظور کرتے ہوئے ان پر اعتماد کا اظہارکیا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے اورحکومت کو رواں سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔ 
کویتی جریدے القبس کے مطابق وزیراعظم شیخ صباح نے منگل کو قصر بیان میں امیر کویت سے ملاقات کی اور انہیں ملکی آئین کے مطابق اپنا اور کابینہ کا استعفی پیش کیا تھا۔ 
کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق امیر کویت شیخ نواف نے کویتی وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ  اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کی کارکردگی پر اعتماد ہے۔ حکومت آئینی فرائض اور ذمہ داریاں اسی طرح انجام دیتی رہے۔ 
امیر کویت نے حکومت کو ملک میں جمہوریت کا سفر جاری رکھنے اور آئینی حقوق اور آزادیوں کے کاررواں کو آگے بڑھانے کے لیے پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں جاری رکھنےکی ہدایت دی ہے۔ 
امیرکویت نے کہا کہ آئین اور ملکی قوانین کے بموجب وطنعزیز کی سربلندی اور ترقی کے سلسلے میں اپنا فرض اور ذمہ داری احسن شکل میں انجام دیں۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: