چہرے کا رنگ تبدیل یا ہونٹ نیلے پڑنے پر ہسپتال جانے میں تاخیرنہ کریں(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اگر سانس لینے میں شدید تکلیف اورہونٹ نیلے پڑنے لگیں تو بلا کسی تاخیرمریض کوفوری طور پر ہسپتال لے جایا جائے۔
ویب نیوز ’عاجل‘ نے وزارت صحت کی جانب سے کی جانے والی اہم ٹوئٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ نزلہ ، زکام اور بخار عام فلو کی علامات ہوسکتی ہیں تاہم لازمی نہیں کہ کورونا ہی ہو۔
کورونا اور فلو میں فرق ہے۔ تاہم کورونا کا ابتدائی مرحلہ جس میں مریض کو چاہئے کہ وہ خود کو گھروالوں سے دور کرلے اور احتیاطی تدابیراختیار کرے۔
وزارت صحت کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کورونا کے بعض کیسز میں حالت خطرناک ہو جاتی ہے ایسے میں بلاکسی تاخیر کے فوری طور پر ہسپتال سے رجوع کیا جانا لازمی ہے۔
خطرناک صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اگر کسی مریض کو سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑے یا سینے میں مستقل درد و دباو کی کیفت رہے ، نیند سے بیداری مشکل ہو یا نیند ہی نہ آئے اس کے علاوہ اگر چہر کا رنگ تبدیل ہو یا ہونٹ نیلے پڑنے لگیں تو کسی تاخیر کے بغیر فوری طور پر ہستپال کے ایمرجنسی شعبے سے رجوع کیاجائے۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے سعودی عرب کے تمام شہروں میں کورونا ٹیسٹ سینٹرقائم ہیں جہاں بلا کسی تخصیص ہر ایک کا کورونا ٹیسٹ کیاجاتا ہے۔
کورونا کے علاج کےلیے بھی حکومت کی جانب سے تمام طبی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں ۔ حکومت کی جانب سے تمام ہسپتالوں کو خصوصی ہدایات ہے کہ کورونا کے مریضوں کا مفت علاج کیاجائے گا۔ اس ضمن میں وزارت صحت نے مختلف شہروں میں کورونا طبی مراکز بھی قائم کیے ہوئے ہیں جہاں مریضوں کی تشخیص کرکے ان کا ضروری علاج کیاجاتاہے۔