Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشی عمرہ زائرین کی مدینہ منورہ آمد

زائرین کا گروپ 137 افراد پر مشتمل ہے(فوٹو، ایس پی اے)
انڈونیشی عمرہ زائرین کا گروپ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ گروپ 135 افراد پر مشتمل ہے۔ زائرین مقررہ ایس او پیز کے تحت 3 دن آئسولیشن میں گزرانے کے بعد زیارت مسجد نبوی کے لیے جائیں گے۔
یادرہے گزشتہ ہفتے پاکستانی عمرہ زائرین کا دوسرا گروپ مکہ مکرمہ پہنچا تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق گزشتہ مارچ کے آخری ہفتے سے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظرعمرہ پرعارضی طورپرپابندی عائد کردی گئی تھی۔

زائرین 3 دن ہوٹل میں گزارنے کے بعد مسجد نبوی جائیں گے(فوٹو، ایس پی اے)

بیرون مملکت کے علاوہ سعودی عرب کے شہری اوریہاں رہنے والے غیر ملکیوں پر بھی پابندی کا اطلاق کیا گیا تھا۔
عمرہ پر عائد پابندیاں مرحلہ وار ہٹائے جانے کے بعد ابتدا میں اندرون مملکت سے عمرہ کے لیے محدود تعداد کو اجازت دی گئی۔
عمرہ کی اجازت کے لیے وزارت حج وعمرہ کی جانب سے ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
گزشتہ ماہ یکم نومبر سے بیرون مملکت سے بھی عمرہ زائرین کی آمد کا مرحلہ شروع کیا جو انہتائی محدود تعداد میں تھا۔
وزارت صحت کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے مقررہ ایس اوپیز کے تحت بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو 3 دن کے لیے ہوٹل میں آئسولیٹ کیاجاتا ہے تاکہ اس دوران ان میں کسی قسم کی بیماری ہو تو اس کے بارے میں معلوم ہوسکے۔
واضح رہے مدینہ منورہ آنے والے عمرہ زائرین کا گروپ زیارت مسجد نبوی کے بعد عمرہ کی ادائیگی کےلیے مکہ مکرمہ روانہ ہو جائے گا جہاں وہ مقررہ ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے عمرہ ادا کرنے کے بعد اپنے وطن روانہ ہوجائیں گے۔
وزارت حج وعمرہ کے تحت عمرہ اور مسجد نبوی الشریف کی زیارت کےلیے تیسرے مرحلے میں یومیہ 20 ہزار عمرہ زائرین اور 60 ہزار افراد کو حرم شریف میں نماز باجماعت ادا کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

شیئر: