Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئر لائن کے طیارے میں مسافر بچی کی حالت بگڑ گئی

’مسافروں میں سوڈانی ڈاکٹر اور سعودی نرس نے بچی کو طبی امداد فراہم کی‘ (فوٹو: العین)
سعودی ایئرلائن کے طیارے میں جازان سے ریاض جانے والی پرواز کے دوران ایک مسافر بچی کی حالت اچانک بگڑ گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جہاز کے عملے نے اعلان کر دیا کہ بچی کو طبی امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
اتفاق سے مسافروں میں ایک سوڈانی ڈاکٹر اور سعودی نرس موجود تھے جنہوں نے آگے بڑھ کر بچی کو طبی امداد فراہم کی۔
سوڈانی ڈاکٹر کا نام امین شانی جبکہ سعودی نرس کا نام نوال سلیمان بتایا گیا ہے جن کی مداخلت سے مسافر بچی کی حالت سنبھل گئی۔
ریاض پہنچنے پر ایمبولینس کے ذریعہ بچی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس وقت تک اس کی طبیعت بہتر ہوچکی تھی۔

شیئر: