پاکستان ٹی20 سکواڈ کا نیوزی لینڈ میں ٹریننگ سیشن
نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی ٹی20 سکواڈ کا بدھ کو کوئنز ٹاؤن میں پہلا ٹریننگ سیشن ہوا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ نے تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا۔
ٹریننگ سیشن سے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو لیکچردیا۔
ٹریننگ سیشن میں فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ کو بھی فوکس کیا گیا۔
سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کی۔
بیٹنگ کوچ یونس خان نیٹ پر بیٹسمینوں کو ٹپس دیتے رہے۔
خیال رہے منگل کو پاکستان کرکٹ سکواڈ کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن پہنچ گیا تھا۔
کوئنز ٹاؤن پہنچ میں پاکستانی ٹیم اور پاکستان شاہینز الگ الگ ہوٹلز میں قیام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی سکواڈ کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد سکواڈ کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ملی تھی۔ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد سکواڈ پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوتے۔