Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سکواڈ کی مینیجڈ آئسولیشن ختم

دوری نیوزی لینڈ کے لیے میزبان ملک پہنچنے کے بعد متعدد ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص اور دیگر مسائل کا شکار رہنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل 52 اراکین کرائسٹ چرچ کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔
مقامی ہوٹل میں دو گھنٹے قیام کے بعد قومی سکواڈ بذریعہ پرواز کوئنز ٹاؤن روانہ ہو گا۔ مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے پاکستانی سکواڈ کوئنز ٹاؤن پہنچے گا۔
کوئنز ٹاؤن پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے سکواڈز علیحدہ علیحدہ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔
سکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ سے آج کوئنز ٹاؤن پہنچ جائے گا جب کہ دوسرا رکن جمعرات کو کوئنز ٹاؤن میں موجود سکواڈ کو جوائن کرے گا۔
چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

خاصا عرصہ کرکٹ میدانوں سے دور رہنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم نے میزبان کیوی سائیڈ کے خلاف 18، 20 اور 22 دسمبر کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔

شیئر: