Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا نے آسٹریلیا کو ٹی20 سیریز میں شکست دے دی

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ہاردک پانڈیا کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت انڈیا نے دوسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی۔
سڈنی میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں انڈیا نے 195 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کر لیا۔
پانڈیا نے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ڈینیل سیمس کو چھکا لگا کر میچ کا خاتمہ کر دیا۔ پانڈیا نے ناقابل شکست 42 رنز سکور کیے۔

 

انڈیا کی جانب سے شیکھر دھون نے 36 گیندوں پر 52 رنز بنائے جب کہ کپتان وراٹ کوہلی نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل جب انڈین کپتان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو آسٹریلیا کی جانب سے کپتان میتھیو ویڈ اور سٹیو سمتھ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔
میتھو ویڈ جنہیں کپتان ارون فنچ کی انجری کی وجہ سے ان فٹ ہونے کی بنا پر کپتان بنایا گیا تھا نے 58 رنز بنائے جب کہ سمتھ نے تیز 46 رنز سکور کیے۔
خیال رہے تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ انڈیا نے جیتا تھا۔
اس سے قبل ہونے والے ون ڈے سیریز نے آسٹریلیا نے انڈیا کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

شیئر: