Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: مریض ہسپتال کی تیسری منزل سے کود گیا

کھڑکی کاشیشہ ٹوٹنے سے نیچے صفائی کارکن زخمی ہو گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
طائف کے شاہ عبدالعزیز اسپشلسٹ ہسپتال کی تیسری منزل سے مریض کھڑکی کا شیشہ توڑ کرپہلی منزل پرکود گیا۔
ویب نیوز ’عاجل ‘ کے مطابق مریض کو معمولی زخم آئے جسے فوری طور پرہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچا دیا گیا۔
ہسپتال کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ مریض ہسپتال کی تیسری منزل کے کمرے میں داخل تھا جہاں سے اس نے آگ بجھانے والے سیلنڈر سے کھڑکی کا شیشہ توڑا اور ریلنگ کے ذریعے سلپ ہوتا ہوا پہلی منزل کی بالکونی میں جاگرا۔
واقعے کے بارے میں فوری طورپر ہسپتال کی سیکیورٹی پرمامور اہلکاروں کو طلب کیا گیا جنہوں نے مریض کوایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیا۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کی جانب سے کھڑکی کا شیشہ توڑنے کی وجہ سے کانچ کے ٹکرے گرنے سے صفائی کا کارکن معمولی طور پر زخمی ہو گیا ۔

شیئر: