طائف۔۔۔۔ محکمہ صحت طائف نے بیماری کی چھٹی کیلئے 20 ریال میں میڈیکل سرٹیفکیٹ فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا۔ محکمہ کے ترجمان عبدالہادی ا لربیعی نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ نجی اسپتال جو یہ حرکت کررہے ہیں وہ غلط ہے، خلاف قانون ہے ۔ کئی نجی اداروں کی بابت رپورٹ ملی ہے کہ ان کے یہاں تعینات ڈاکٹر 20 ریال لے کر کارکن کے بیمار ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کردیتے ہیں۔ اخباری رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ نجی اسپتال میڈیکل سرٹیفکیٹ پر فیس یہ کہہ کر لے رہے ہیں کہ انہیں وزارت صحت نے اس کی ہدایت دی ہے۔