ہم بیشتر بچوں کو منہ سے زبان نکالتے ہوئے دیکھتے ہیں، وہ یہ عمل باربار دوہراتے ہیں، کیا اس کی کوئی سائنسی وجوہات ہو سکتی ہیں؟
’ویب طب‘ ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بچوں کی منہ سے بار بار زبان نکالنے کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں، جن میں سے اہم جوہات یہ ہیں:
1-بھوک
بعض اوقات رونے کے ذریعے بچے اپنی بھوک کے بارے میں نہیں بتا سکتے وہ اس کے لیے زبان باہر نکالتے ہیں تاکہ ان کی بھوک کا علم ہوسکے۔
مزید پڑھیں
-
پٹھوں میں درد کے علاج کے لیے گھریلو ترکیبیںNode ID: 523721
-
صحت مند زندگی کے لیے کتنے گھنٹے سونا چاہیے؟Node ID: 523746
-
شادی کے لیے پارٹنر میں کون سی خصوصیات ہونی چاہئیں؟Node ID: 523786
2-زبان کا سائز
کچھ بچوں کی زبان کا سائز دیگر بچوں سے مختلف ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ زبان باہر نکالتے ہیں۔ ایسا جینیاتی وجوہات یا پھر خون کی رگوں میں خلل کی وجہ سے ہوتا ہے۔
3-منہ کا سائز
بعض اوقات کچھ جینیاتی مسائل کی وجہ سے بچوں کے منہ کا سائز چھوٹا رہ جاتا ہے، اس کی وجہ سے بچہ بار بار زبان باہر نکالتا ہے۔
4-دانتوں کا اگنا
بچے کی عمر کے چھٹے ماہ سے پندرہویں ماہ تک دانت اگتے ہیں، یہ تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے بچے اس وجہ سے بھی زبان نکالتے ہیں۔
5-منہ کے ذریعے سانس لینا
بچے جب منہ کے ذریعے سانس لیتے ہیں تو اس وجہ سے بھی زبان باہر نکالتے ہیں۔
