Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تیری میری یاری سب پہ بھاری‘

جانوروں کی انسانوں کے ساتھ دوستی تو ایک عام بات ہے لیکن اپنے سے مختلف جانور کے ساتھ مانوسیت کا اظہار کبھی کبھی حیران کر دیتا ہے۔ ویسے تو بلی چوہے کی جانی دشمن سمجھی جاتی ہے لیکن انہیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھنا بڑا ہی دلچسپ محسوس ہوتا ہے۔
روئٹرز کی ان تصاویر میں جانوروں کی ایسی ہی غیر معمولی دوستی کی چند مثالیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

یورپی ملک سلوینیا کے ایک شہر میں بلی کو سہمے ہوئے چوہے کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

چند دنوں پہلے سائبیریا کے ایک چڑیا گھر میں ریچھ کا بچہ لایا گیا ہے جس کی الاسکن نسل کے کتے سے گہری دوستی ہو گئی ہے۔

اسرائیل کے ایک فارم پر پالتو کتا بھیڑ کے بچے سے محبت کا اظہار کر رہا ہے۔

کریمیا میں پشا نامی اس بلی نے گلہری کے چار یتیم بچوں کو اپنا لیا ہوا ہے جن کا خیال اپنے بچوں کی طرح رکھتی ہے۔

برلن کے چڑیا گھر میں ایک سالہ چیتا چار سالہ کتے کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ 

کیوبک کا یہ فارم اس بلی کا مستقل ٹھکانہ ہے جہاں پر موجود گائیں بھی اس کے ساتھ مانوس ہیں۔

چین کے اس چڑیا گھر میں بندر طوطے کی صفائی ستھرائی کرنے میں مشغول ہے۔

یوکرین کے ایک گھر میں پالتو شیر اور بلی پیار محبت کے ساتھ اکھٹے رہتے ہیں۔

 

چین کے ایک چڑیا گھر میں بندر، شیر اور ٹائیگر کے بچے کھیل رہے ہیں۔

پاناما کے چڑیا گھر میں ایک کچھوا مگرمچھ کے اوپر بیٹھا ہوا ہے۔

بھینس اور کتے کی یہ تصویر لاہور میں دریائے راوی کے قریب لی گئی ہے۔

یہ تصویر چین کے صوبے یونان کے چڑیا گھر میں لی گئی ہے۔

کریمیا کے ایک مقامی چڑیا گھر میں یہ ہرن اور کوٹی ہمسایے ہیں۔

 

شیئر: