Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2020 کے چند بہترین مناظر کی تصاویر

سال 2020 کے کچھ دلکش مناظر کی تصویریں خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیں۔ دیکھیے خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں

10 جنوری 2020 کو انگلینڈ کے گلسٹن برری میں گلیسٹن بیری ٹور پر سینٹ مائیکل کے ٹاور کے پیچھے ایک پورا چاند طلوع ہوا


بنگلہ دیش کے شہر منشی گنج میں ایک شخص نے سرسوں کے کھیت میں اپنی بیٹی کو ہتھیلی پر اٹھا رکھا ہے


23 نومبر 2020 کو روس کے شہر اومسک میں سخت سرد دن ایک ٹرام سڑک پر آ گیا تھا


برطانیہ کے شہر ایکل فورڈ میں ہچن لیونڈر فارم میں ایک خاتون سیلفی لے رہی ہیں 


جنوبی کشمیر کے علاقے ترال میں چاول کے کھیت میں ایک خاتون ٹوکری اٹھائے جا رہی ہیں


29 اپریل 2020 کو تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کورونا واءرس کے باعث لگے کرفیو کے دوران بائیوک سکائی ہوٹل کی چھت سے ایک سنسان گلی دکھائی دے رہی ہے


سکاٹ لینڈ کے علاقے پٹلوچری میں دھند پڑی ہوئی ہے


لندن میں رچمنڈ پارک کے پاس سورج پیچھے چھپتے ہی ایک ہرن سڑک پار کر رہا ہے 


کریمیا کے شہر ییوپٹوریہ کے قریب سسیک سیواش جھیل پر ایک عورت نمک پیدا کرنے والی جگہ پر سیلفی بنا رہی ہے


برطانیہ کے شہر نارتھ یارکشائر میں ڈریکس پاور سٹیشن کا سورج ڈوبتے وقت کا منظر دیکھا جا سکتا ہے


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک افغان شخص برف سے ڈھکی قرگہ جھیل پر ابلے ہوئے انڈوں کو فروخت کرنے کے لئےجا رہا ہے


 مصر کے علاقے قاہرہ میں بنی عمارتیں طیارے کی کھڑکی سے دکھائی دے رہی ہیں


11 فروری 2020 کو  برطانیہ کے شہر نیو ہیون میں کچھ بڑی لہریں بندرگاہ کی دیوار سے ٹکرا گئیں تھیں 


24 جون کو فرانس کے شہر بارالے میں ہیٹ ویوکےوقت سورج ایک درخت کے پیچھے چھپ گیا ہے


18 اپریل 2020 کو لی گءی اس تصویر میں مینہٹن سکائ لائن اور دریائے ہڈسن ایک خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں 

 

شیئر: