Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2020 کے دوران فیشن کے دلکش رنگ تصاویر میں

سال 2020 کا شمار انسانی تاریخ کے مشکل ترین سالوں میں کیا جائے گا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب دنیا بھر میں معمولات زندگی متاثر رہیں۔ اس دوران فیشن انڈسٹری کو بھی کئی مشکلات کا سامنا رہا اور حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے فیشن شوز آن لائن منعقد کیے گئے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں 2020 کے دوران فیشن کی دنیا کی چند خوبصورت اور دلچسپ تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔ 

17 جنوری 2020 کو لی گئی اس تصویر میں ڈیزائنر اولیویر روسٹینگ پیرس میں منعقد ہونے والے مینز فیشن ویک میں اپنے ڈیزائن کردہ لباس کی رونمائی کر رہے ہیں۔ 
 

 10 فروری 2020 میں نیویارک فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل ڈیزائنر کیرولینا ہیرارا کے لباس میں ملبوس ہیں۔

ڈیزائنر جین پال گوالٹیر پیرس میں سال 2020 کے ملبوسات کی نمائش کے بعد مداحوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

اٹلی میں ہونے والے میلان فیشن ویک کے دوران ماڈل گیگی حدید مشہور برانڈ ورساچے کے لباس میں ملبوس ہیں۔

 انٹرنیٹ سلیبریٹی ماڈل گروپ کی ممبران بیجنگ کے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں ایک ویڈیو شوٹنگ کے دوران روایتی چینی لباس پہنے ہوئے ہیں۔

  19 فروری 2020 کو ماڈلز اٹلی کے شہر میلان میں میلان فیشن ویک کے دوران ڈیزائنر مونکلر کے موسم خزاں اور سرما کے ملبوسات کی رونمائی کر رہی ہیں۔

 ماڈل بیلا حدید 10 فروری 2020 کو نیویارک کے شہر میں ہیٹن میں نیویارک فیشن ویک کے دوران آسکر ڈی لا رینٹا کا لباس پہنے ماڈلنگ کر رہی ہیں۔

 فرانس میں یکم مارچ 2020 کو لی گئی اس تصویر میں ماڈل کائیا گربر اور دوسری ماڈلز کلیر ویٹ کیلر کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

جولائی 2020 میں کورونا وائرس کے باعث سامعین کے بغیر فیشن شو منعقد ہوا تھا جو صرف آن لائن دکھایا گیا تھا۔

 چین میں 29 اکتوبر 2020 کو چین فیشن ویک کے دوران شو سے قبل ماڈلز کی ریہرسل کے دوران ایک تصویر۔

 کریمیا میں سفید پتھروں کے اس مقام پر کریمین فیشن ویک شو منعقد ہوا تھا۔

ستمبر 2020 میں لندن فیشن ویک کے دوران ماڈل کی سٹیج پر جانے سے پہلے تیاری کی ایک تصویر۔

 فرانس میں پیرس فیشن ویک کے دوران ماڈلز نے ڈیزائنر ورجنی ویئرڈ کے لباس پہن رکھے ہیں۔

نیو یارک فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل ڈیزائنر مارک جیکبز کے لباس کی رونمائی کرتے ہوئے۔

پیرس فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل ڈیزائنر برونو سیالی کے لیے تیار کیے گئے ملبوسات پیش کر رہی ہیں۔

 روس میں مرسڈیز بینز فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل کی بیک سٹیج تصویر۔

 فرانس میں جنوری 2020 میں مردوں کے فیشن ویک کے دوران ماڈلز ڈیزائنر ورجل ابلو کے لباس کی رونمائی کر رہے ہیں۔

 اس تصویر میں چین کے شہر بیجنگ میں چائنا فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل ڈیزائنر زیون ینگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔

 فرانس کے شہر پیرس میں منعقد ہونے والے فیشن شو کے دوران ایک ماڈل ڈیزائنر یوایما ناکازاٹو کے تیار کردہ لباس کو زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

 15 فروری 2020 کو برطانیہ میں لندن فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل ڈیزائنر رچرڈ کوئن کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

فرانس میں فیشن شو کے دوران ایک ماڈل ڈیزائن ڈینیئل روزبیری کا تیار کردہ لباس میں ماڈلنگ کر رہی ہیں۔

شیئر: