والد کو قتل کرنے والا نوجوان گرفتار
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان کی کمشنری ’صبیا‘ میں پولیس نے والد کو قتل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
ویب نیوز’سبق‘ کے مطابق جازان کی کمشنری کے گاوں ’مشلحہ‘ میں پولیس کواطلاع ملی کہ ایک نوجوان نے اپنے والد کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے اپنے والد کو قتل کیا۔
ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کےلیے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جہاں تحقیقات کے بعد اسکا چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیاجائے گا۔
مقتول کی نعش صبیا کمشنری کے جنرل ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کےلیے نعش ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔