Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چقندر، بلڈپریشر کا فطری علاج

دمام۔۔۔غذائی امور کی ماہر کارین دیمان نے واضح کیا ہے کہ چقندرصحت کیلئے بیحد مفید ہے اسے کچا استعمال کیا جائے یا پکاکر ہر حالت میں لذیذ ہوتا ہے ۔ اس کا شوربہ بھی بنایا جاتا ہے اور اسکا رس بھی نکالاجاسکتا ہے ۔ ہرحالت میں فائدے مند ہے۔ یہ بلڈ پریشر کا فطری علاج ہے۔ زمانہ قدیم میں رومی چقندر استعمال کیا کرتے تھے۔ رومیوں نے اسے جرمنی میں متعارف کرایا ۔ چقندر کے پتے کھانے میںاستعمال کئے جاتے اور سولہویں صدی عیسوی سے جرمن باورچی خانے میں چقندر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ عصر حاضر میں چقندر مختلف کھانوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ معدنیات ، وٹامن بی اور فولک ایسڈ سے مالا مال ہے۔ کارین بتاتی ہیں کہ نقصان دہ اثرات سے خلیوں کو بچانے میں بھی چقندر مفید ہے۔ یہ دل کے امراض اور دوران خون کو پہنچنے والے خطرات بھی کم کرتا ہے۔ تازہ ترین جائزوں سے پتہ چلا ہے کہ چقندر کا شربت بلڈ پریشر کم کرنے میں بیحد معاون ہے۔ آدھالیٹر چقندر کا شربت پینے کے صرف آدھے گھنٹے بعد ہی انسان راحت محسوس کرنے لگتا ہے۔

شیئر: