راس الخیمہ پولیس نے سیکیورٹی اور ٹریفک کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے بھاری ٹرکوں، بسوں، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ڈرائیوروں کے امتحانات پاس کرنے کے تمام مراحل، تربیت اور قابلیت کو جانچنے اور ڈرائیور لائسنس کے حصول کے لیے دو نئی شرائط عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے ملک میں سڑکوں پر لوگوں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
راس الخیمہ پولیس کے سینٹرل آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد سعید الحمیدی کے مطابق پہلی شرط یہ عائد کی گئی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی درخواست دینے والوں کی اہلیت جانچنے کے لیے 15 لازمی تربیتی سیشن ہونے چاہئیں، جس میں بھاری اور ہلکی گاڑیوں سمیت بسوں اور موٹربائیک وغیرہ تمام اقسام کے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
مزید پڑھیں
-
کراٹے: یو اے ای مقابلوں میں نئی رکاوٹیں عبور کرتی سعودی خواتینNode ID: 458206
-
دبئی: غیر ملکی سرمایہ کاری میں 35 فیصد اضافے کی توقعNode ID: 523276
-
6 ممالک سے دبئی آنے والے مسافروں کو پی سی آر استثنیٰNode ID: 523666