Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ مالی سال کے لیے سعودی عرب کا 990 ارب ریال کے بجٹ کا اعلان

نئے بجٹ میں اخراجات 990 ارب ریال کے ہیں- فوٹو ایس پی اے
سعودی عرب نے سال 2021 کے لیے 990 ارب ریال کے قومی بجٹ کا اعلان کردیا۔ آمدنی کا تخمینہ 849 ارب ریال لگایا گیا ہے جبکہ 2020 کے خسارے کو کم کرکے 141 ارب ریال پر لائے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ 
 سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بجٹ اجلاس کی آن لائن سربراہی کی ۔ 

نئے بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 849 ارب ریال لگایا گیا ہے- فوٹو ایس پی اے

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ راوں سال دنیا بھر کو ’کورونا ‘ کی وبا کا سامنا کرنا پڑا جس نے دنیا کی معیشت پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے۔ 
کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے تمام تراحتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کورونا میں مبتلا ہونے والے شہریوں اور غیر ملکیوں کے وہ غیر ملکی جو غیر قانونی طور پر مقیم تھے کو بھی مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی۔ 
وبا کے دوران سعودی کابینہ نے امور صحت سے منسلک کورونا کی وبا سے ہلاک ہونے والے ہر کارکن کے لیے 5لاکھ ریال مختص کیے تھے۔ یہ اعلان اس وقت سے نفاذ العمل تھا جب کورونا کا پہلا کیس مملکت میں ریکارڈ پر آیا تھا۔ 

نئے بجٹ میں 141 ارب ریال کا خسارہ ہے- فوٹو ایس پی اے

بجٹ کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مزید کہا ’اس میں شک نہیں کہ رواں برس تاریخ میں سخت ترین سال رہا۔  
سال رواں کے بجٹ میں ہم نے شہریوں اور مملکت میں رہنے والے غیر ملکیوں کی صحت کواولیت دی ہے تاکہ کورونا کے اثرات سے بخوبی نمٹا جاسکے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: