Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ نے جامعات کے نئے قانون کی منظوری دے دی 

شاہ سلمان نے کابینہ کو نریندر مودی سے ملاقات میں زیر بحث امور سے آگاہ کیا۔ فوٹو ایس پی اے
سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ریاض کے قصر یمامہ میں منعقد ہوا۔ کابینہ نے جامعات کے نئے قانون کی منظوری سمیت 7اہم فیصلے کئے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہ سلمان نے اجلاس کے آغاز میں سوئٹزر لینڈ کے صدر ،اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ملاقاتوں اور ان کے ساتھ زیر بحث آنے والے امور کے نتائج سے کابینہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں رہنماﺅں سے علاقائی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مملکت کے ساتھ سوئٹزر لینڈ ، اردن اور بھارت کے تعاون کے طور طریقے زیر بحث آئے۔

سعودی کابینہ نے خالی پلاٹس پر ٹیکس قانون کے لائحہ عمل کی منظوری دی۔ فوٹو ایس پی اے

سعودی کابینہ نے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی میزبانی پر شاہ سلمان کو مبارکباد پیش کی۔ اس کے اجلاس29اکتوبر سے 31اکتوبر تک دارالحکومت ریاض میں سرمایہ کاری کا مستقبل 2019ءکے زیر عنوان ہورہے ہیں۔
سعودی وزیر اطلاعات و نشریات ترکی الشبانہ نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کے نمائندے کو بتایا ہے کہ کابینہ نے دہشتگر د تنظیم داعش کے قائد ابو بکر البغدادی کے خاتمے اور تنظیم کے ارکان کے کامیاب تعاقب پر امریکی حکومت کے لیے قدرو منزلت کا اظہار کیا او راطمینان دلایا ہے کہ سعودی عرب دہشتگردی کے خلاف جنگ ،اس کے سرچشموں کو خشک کرنے اور خطرناک مجرمانہ افکار سے نمٹنے کے سلسلے میں اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتا رہے گا۔ امریکہ اتحادیوں میں سرفہرست ہے۔

کابینہ نے 14ویں گریڈ کے لیے کئی تقرریاں بھی کیں۔ فوٹو ایس پی اے

سعودی کابینہ نے انسداد انسانی اسمگلنگ سے متعلق عرب ممالک کے پروٹوکول کی منظوری دیدی جبکہ فرانس کے ساتھ اسٹراٹیجک شراکت کونسل کی تشکیل کا وزیر خارجہ کو اختیار تفویض کیا۔
سعودی کابینہ نے خالی پلاٹس پر ٹیکس قانون کے لائحہ عمل اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے قانون میں ترامیم کی بھی منظوریاں دیں۔ کابینہ نے 14ویں گریڈ کے لیے کئی تقرریاں بھی کیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: