Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافر پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، پی آئی اے کی چین سے درخواست

سی ای او پی آئی اے نے ’پاکستان اور چین کے مابین سفری سہولیات کی بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔‘ (فوٹو: پی آئی اے)
پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائنز کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ  سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستانی اور چینی مسافروں کی مشکلات حل کرنے کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔
بدھ کو پی آئی اے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات میں سی ای او پی آئی اے نے کم پروازوں کی وجہ سے پاکستانی اور چینی مسافروں کی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے بطورِ خاص مسافر پروازوں کی تعداد میں اضافے کی درخواست کی۔
بیان کے مطابق انہوں نے پاکستان اور چین کے مابین سفری سہولیات کی بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔
سے ای او نے کہا کہ پی آئی اے چین کے لیے پسنجر اور کارگو آپریشن بڑھانے کے منصوبے پر عمل کرنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دیرپا برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں اور باہمی روابط اور تجارت بڑھانے کے لیے پر عزم ہیں۔
’بحیثیت قومی ایئرلائن پی آئی اے اس سلسلے میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کو اولین ترجیح دیتی ہے۔‘

شیئر: