Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول بھٹو کی مریم نواز کو بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کی دعوت

بلاول بھٹو اور مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا (فوٹو: اے ایف پی)
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز شریف کو ذاتی طور پر 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے برسی میں شرکت کی دعوت دی  ہے۔
پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
بیان کے مطابق ’دونوں رہنماؤں نے موجودہ  صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کہا گیا کہ عوامی جلسوں کے ذریعے پی ڈی ایم کی کامیاب شمولیت کے بعد منتخب حکومت کی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔‘
پی ڈی ایم رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ’کسی بھی غیر آئینی ذرائع کو سینیٹ میں 2018 کے ماڈل کے انتخاب کو نقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘
اس قبل بدھ ہی کو  بلاول بھٹو  نے اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم 31 جنوری تک مستعفی ہو جائیں اور اگر حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے انہیں سندھ حکومت کی قربانی بھی دینی پڑی تو وہ تیار ہیں۔
اس سے قبل منگل کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ’لانگ مارچ اور استعفوں کے ایٹم بم استعمال کرنے کے لیے حکمت عملی اپنائیں گے۔‘
گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’ہم عوام کی عدالت میں جا چکے ہیں ہماری بات عوام کے ساتھ ہوگی سلیکٹڈ اور سلیکٹر کو واپس جانا پڑے گا۔‘

شیئر: