Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ڈرونز کا استعمال

فیلڈ یونٹ کو دو طرح کے ڈرونز فراہم کیے گئے ہیں۔ (فوٹو: عاجل نیوز)
مملکت میں ٹڈی دل کے بارے میں فوری اور ابتدائی معلومات حاصل کرنے کے لیے ڈرونز کے استعمال کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 
ویب نیوز اخبار 24 نے محکمہ انسداد ٹڈی دل کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کے حوالے سے کہا ہے کہ محکمے نے فیلڈ یونٹ کو دو طرح کے ڈرونز فراہم کیے ہیں جو انتہائی حساس آلات اور کیمروں سے لیس ہیں۔
دو طرح کے ڈرونز میں ایک عمودی اڑان والا ہے جبکہ دوسرا ڈرون کی شکل کا ہے، جو لمبی اڑان کے لیے مخصوص ہے۔ 

جنوری 2021 میں مزید ڈرونز یونٹ تشکیل دیے جائیں گے۔ فوٹو: وزارت ماحولیات زراعت و پانی

محکمہ انسداد ٹڈی دل کے فیلڈ یونٹ کے ڈائریکٹر انجینئر محمد الشمرانی نے بتایا کہ فیلڈ میں ڈرون یونٹ کا پہلا مرحلہ تجرباتی ہے جس کی کامیابی کے بعد مزید یونٹس کو ڈرونز فراہم کیے جائیں گے۔ 
دوسرے مرحلے کے بارے میں ڈائریکٹر الشمرانی کا کہنا تھا کہ جنوری 2021 میں مزید ڈرونز یونٹ تشکیل دیے جائیں گے۔ 

تیسرے مرحلے میں مشکل مقامات پر ڈرون کے ذریعے اسپرے کیا جائے گا۔ ( فوٹو: ٹوئٹر)

ڈرونز کے ذریعے ٹڈی دل کے بارے میں فوری اور حتمی معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔ ڈرونز سے حاصل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر کنٹرول یونٹ کو موصول ہوتے ہی محکمہ انسداد ٹڈی دل کی سپرے ٹیمیں ان مقامات پر پہنچ جائیں گی جہاں ٹڈی دل موجود ہوں گے۔ 
انجینئر الشمرانی نے مزید بتایا کہ ڈرونز یونٹ کے تیسرے مرحلے میں ’عمودی‘ ڈرونز کو مزید ترقی دینے کے بعد ان میں سپرے یونٹ کا بھی اضافہ کیا جائے گا تاکہ انہیں ایسے مقامات پر استعمال کیا جاسکے جہاں گراؤنڈ سپرے یونٹ کا پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: