Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں انوکھی مہم، پلوں پر خطاطی کی جائے گی

’شہر کے معروف خطاطوں کے تعاون سے بیشتر پلوں میں عربی خطاطی اور جمالیاتی تصاویر نقش کی جائیں گی‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی نے عربی خطاطی کے سال کی مناسبت سے شہر کے معروف پلوں کو شہ پاروں میں تبدیل کرنے کی مہم شروع کر دی ہے۔

سبق ویب سائٹ کےمطابق شہر کے معروف خطاطوں کے تعاون سے بیشتر پلوں میں عربی خطاطی اور جمالیاتی تصاویر نقش کی جائیں گی۔

جدہ میونسپلٹی نے معاشرتی خدمات کے ادارے کے سربراہ ماجد السلمی نے کہا ہے کہ ’نوجوان رضا کاروں کی مقامی تنظیم کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے‘۔

’ان نوجوانوں کو پلوں میں عربی خطاطی اور نقش و نگار کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے‘۔

’مہم کا مقصد ایک طرف پلوں میں جمالیاتی منظر پیش کرنا ہے تو دوسری طرف عربی خطاطی کو روج دینا ہے‘۔

’شہر کے متعدد پلوں کے ستونوں پر ان نوجوانوں کو خطاطی کے کام کا آغاز کر دیا ہے، یہ مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گی‘۔

’پلوں کے نیچے خطاطی کا کام رضا کار نوجوان کر رہے ہیں جن کا مقصد عربی خط کی جمالیاتی پہلو کو اجاگر کرنا ہے‘۔
 

شیئر: