Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا سبز پیاز قوتِ مدافعت بڑھانے اور فالتو چربی پگھلانے میں مدد دیتا ہے؟

سبز پیاز کھانے سے سوزش کو کم کرنے اور انفیکشن کی روک تھام میں مدد ملتی ہے (فوٹو: فری پِک)
مان سوپاز ویب سائٹ کے مطابق کئی طبی تحقیقات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سبز پیاز   کھانے سے جہاں انسانی جسم مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے وہیں صحت کے لیے اس کے حیرت انگیز فوائد بھی ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبز پیاز کا شمار ان سبزیوں میں ہوتا ہے جو جسم کو امراض سے بچاتی ہیں۔ اس کو غذائیت سے بھرپور سمجھا جاتا ہے جب یہ کچھ کھانوں کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے۔

 

اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جسم کو بیماریوں سے بچاتا ہے اور قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتا ہے، اسی طرح چربی کو جلانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
مان سوپاز میں شائع ہونے والے رپورٹ کے ساتھ سبز پیاز کے فوائد کی ایک فہرست بھی  شامل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سبز پیاز میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو مدافعتی نظام کو بہتر کرتا ہے، اسی طرح پیاز کرومیم سے بھرپور ہوتا ہے جو خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے۔
سبز پیاز کھانے سے سوزش کو کم کرنے اور انفیکشن کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔ یہ ’خون میں نقصان دہ کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے جس سے دل کی صحت برقرار رہتی ہے۔‘
 اس کے علاوہ اس میں ’وٹامن (بی 1) کی کافی مقدار ہوتی ہے، جو جسم میں چربی وغیرہ جمع ہونے سے بچاتی ہے اور اضافی وزن سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔
واضح رہے کہ سبز پیاز میں ’کوئراسیٹن‘ مرکب کا ایک بہت بڑا حصہ ہوتا ہے جو کینسر سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

شیئر: