ویکسین لینے والوں کو الیکٹرانک سرٹیفیکیٹ دیئے جائیں گے
اتوار 20 دسمبر 2020 10:54
’دوسری خوارک لینے کے بعد الیکٹرانک سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا‘ (فوٹو:
وزارت صحت کے سکریٹری برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر عبد اللہ عسیری نے کہا ہے کہ سال رواں ختم ہونے سے پہلے دوسری کمپنی کے ویکسین کا اندراج کرلیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’نئے سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہی مزید کمپنیوں کی ویکسین کا اندراج ہوجائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اب تک 3 لاکھ 47 ہزار افراد نے ویکسین لینے کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے‘۔
’بہت جلد مغربی اور مشرقی علاقوں میں ویکسین مراکز کھولے جائیں گے۔ بعد ازاں سعودی عرب کے تمام شہروں میں مراکز کا افتتاح ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ویکسین کی دوسری خوارک لینے کے بعد ہی وائرس سے بچاؤ کا مادہ فعال ہوتا ہے‘۔
’ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے بعد ہی الیکٹرانک سرٹیفیکیٹ کا اجرا کیا جائے گا‘۔