پیاز، لہسن نزلے اور کھانسی کو کم کرنے میں فائدہ مند ہیں؟
وٹامن اے ہماری ناک میں موجود میوکوسل کائننگ اور پھیپڑوں کو انفیکشن کے خلاف مضبوط رکھتا ہے۔ فوٹو: ان سپلیش
ہم میں سے کوئی نہیں چاہتا کہ اپنا دن بہتی ناک، کھانسی اور بخار سے ساتھ گزاریں، لیکن یہ سب تو بدلتے موسم کے ساتھ آتا ہی ہے۔
اپنی قوت مدافعت کو اس لحاظ سے بہتر بنانے کے لیے صرف وٹامن سی کی وافر مقدار کافی نہیں ہوتی۔
غذائیت سے بھرپور پھل اور سبزیوں کے فوائد تو ہوتے ہیں، لیکن اور بھی اشیا ہیں جنہیں کھنانے سے آپ فلو کے موسم میں صحت مند رہ سکتے ہیں۔
روشن رنگوں کے پھل کھائیں
پھل اور سبزیاں جیسے شکر کندی، چکندر، آم، آڑو وغیرہ میں بیٹا کیروٹین یوتا ہے جو کہ ہماری اندر جا کر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔
وٹامن اے ہماری ناک میں موجود میوکوسل کائننگ اور پھیپڑوں کو انفیکشن کے خلاف مضبوط رکھتا ہے۔
خوراک میں پیاز اور لہسن کا استعمال
پیاز اور لہسن دونوں میں صحت کے لیے بہت سے فوائد موجود ہوتے ہیں۔ سبزیوں کی اس قسم میں ایسے تیل ہوتے ہیں جو بیکٹیریا اور وائرل انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔
سرگرم رہیں
کسی نہ کسی سرگرمی میں مصروف رہیں کیونک اس سے جسم میں خون کے سفید خلیے پیدا ہوتے ہیں جو ہمیں بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔
پانی پیتے رہیں
جسم کو ہائیڈریٹڈ رکھنا ہمیشہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا مشورہ ہے جو ہمیشہ کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ اس سے جسم جراثیم سے لڑ سکتا ہے اور بیماریوں سے بچا رہ سکتا ہے۔