خشک میوہ جات کو فائبر اور غذائی عناصر کی وجہ سےانسانی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے، لیکن اس میں تازہ پھلوں کے مقابلے میں کیلوریز کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔
خشک میوہ جات میں کونسی کیلوریز پائی جاتی ہیں؟ کیا انہیں احتیاطی کھانوں کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے؟
خشک میوہ جات میں کیلوریز کی فہرست
میوہ جات خشک ہونے کےعمل کے دوران چینی کی موجودگی کی وجہ سے کیلوریز سے بھرے ہوتے ہیں۔ ذیل میں خشک میوہ جات میں کیلوریز کی فہرست ہے۔
مزید پڑھیں
-
گردے کی پتھری کا سبب بننے والے تین کھانےNode ID: 525701
-
کھانے کی تیاری میں ’چاندی کا ورق‘ استعمال کرنا کتنا نقصان دہ؟Node ID: 526136
آدھا کپ کشمش (یا خشک انگور) میں 216 کیلوریزاور 42 گرام چینی ہوتی ہے۔
خشک خوبانی کے 100 گرام میں 240 کیلوریز، جب کہ اس کے ایک دانے میں 15 کیلوریز ہوتی ہیں۔
خشک انجیر کے 100 گرام میں 249 کیلوریز ہوتی ہیں۔
کھجوروں (یا خشک کھجوروں) کے دانے میں 66.5 کیلوریز ہوتی ہیں۔
خشک آڑو کے ایک کپ میں 418 کیلوریزہوتی ہیں۔
خشک کیلے کے ٹکڑوں میں فی اونس 147 کیلوریز ہوتی ہیں۔ خشک سنتری کے 100 گرام میں 284 کلو کیلوریز جب کہ خشک تربوز کے 100 گرام میں 341 کیلوریز ہوتی ہیں۔
خشک توت کے 40 گرام میں 123 کیلوریز جب کہ ایک چوتھائی کپ خشک سیب میں 52 کیلوریز ہوتی ہیں۔
ایک چوتھائی کپ خشک آم میں 80 کیلوریز جب کہ ایک چوتھائی کپ خشک انناس میں 91 کیلوریزہوتی ہیں۔
خشک میوہ جات کے فوائد
اگرچہ خشک میوہ جات میں تازہ پھلوں سے زیادہ کیلوریز کی مقدار ہوتی ہے، مگر یہ اپنے غذائی عناصر کی وجہ سے صحت کےلیے مفید ہوتے ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/December/36511/2020/l1611_driedfruit_tsk-464268649.png)