کل کابینہ اجلاس کیوں نہیں ہوا؟
’ہر منگل کو کابینہ اجلاس ہوتا ہے مگر تین حالات میں اجلاس نہیں ہوتا‘ (فوٹو: واس)
سعودی عرب میں ہر منگل کو کابینہ اجلاس ہوتا ہے جس میں ہفتے بھر کے دوران ملکی اور بین الاقوامی امور کا جائزہ لیا جاتا ہے نیز اہم فیصلے کیے جاتے ہیں۔
مگر کل منگل کو کابینہ اجلاس نہیں ہوا اس کی کیا وجہ ہے؟
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی حکومت کی روایت رہی ہے کہ تین حالات میں کابینہ اجلاس نہیں ہوتا۔
پہلی اور دوسری حالت عید الفطر یا عید الاضحی کی تعطیل کے بعد والے ہفتے میں کابینہ اجلاس نہیں ہوتا۔
تیسری حالت بجٹ اجلاس کے بعد والے ہفتے میں بھی کابینہ اجلاس نہیں ہوتا۔
گذشتہ ہفتے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ نے بجٹ منظور کیا تھا لہٰذا روایت پر عمل کرتے ہوئے اس ہفتے اجلاس نہیں ہوا۔