Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمارٹ فون جو آپ کی پسند کے مطابق رنگ بدلے گا

یہ فون کال آنے کے ساتھ اپنا رنگ بدل سکتا ہے جیسا ماضی میں موبائلوں میں نصب کیا گیا تھا۔(فوٹو: پکسا بے)
 موبائل ون پلس نامی موبائل کمپنی نے اپنے پرانے سیٹ OnePlus 8T کی طرز پر ایک سیٹ لانچ کیا ہے جس کی بیک سائیڈ کا رنگ حرکت کے ساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔
ون پلس کمپنی کے مطابق رنگ تبدیلی کا یہ عمل الیکٹرانک ایفیکٹس کے ذریعے ہوتا ہے، اس کے لیے سینسر فون کے پچھلے حصے میں نصب کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے موبائل کا پچھلا حصہ گہرے نیلے رنگ کے علاوہ ہلکے چاندی اور دیگر رنگوں میں تبدیل ہوتا ہے۔

اسی طرح یہ فون کال آنے پر بھی اپنا رنگ تبدیل کر سکتا ہے، یہ فیچر ماضی میں بھی بعض موبائلز کی سکرینز میں دیکھا جاتا رہا ہے تاہم اس موبائل کی پوری بیک سائیڈ کا رنگ تبدیل ہو گا اور ماضی کے فیچرز کی نسبت زیادہ جدید ہے۔

OnePlus 8T Conceptکا ریڈار کیمرے کے پیچھے نصب ہوتا ہے جو اس کی نقل وحرکت کو ٹریک کرنے میں استعمال ہوتا ہے، اس کی برقی لہریں فون کو اشیا دیکھنے میں مدد دیتی ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایم ایم ویو ٹیکنالوجی 5 جی سے لی گئی ہے لیکن ریڈار یونٹ فون میں کسی بھی ایم ایم ویو مواصلاتی یونٹ سے الگ ہے۔
عملی طور پر  یہ پکسل 4 کی ریڈار سے چلنے والی موشن سینس ٹیکنالوجی کی طرح ہے جس سے آپ فون پر ہاتھ  پھیر کر میوزک کلپ یا الارم کو خاموش کرسکتے ہیں۔
OnePlus 8T Concept اپنے ریڈار کا استعمال مختلف اشیا کی نقل وحرکت سے باخبر رہنے کے لیے بھی کرتا ہے، جیسے کسی کال کا جواب اشارے سے دینا، وغیرہ
آپ اس کی سیٹنگز میں جا کر فون کے پچھلے حصے کا رنگ کسی خاص کال کی مناسبت سے بھی لگا سکتے ہیں اور اس کا رنگ دیکھ کر صارف فون کو چھوئے بغیر ہی کال کو اشارے سے اٹینڈ یا مسترد کر سکے گا۔
فون کا ریڈار آپ کے سانس لینے کو پہچان سکتا ہے اور اس کے ساتھ  مناسب وقت میں اس کا رنگ بھی تبدیل ہوجاتا ہے، اس سے فون موثر بائیو فیڈ بیک آلہ بن جاتا ہے۔
 ون پلس کمپنی نے ایک سال سے بھی کم عرصہ قبل OnePlus Concept One لانچ کیا تھا، یہ ایک ایسی ڈیواس ہے جس میں پچھلے کیمرے کو چھپانے کے لیے برقی گلاس کا استعمال کیا گیا۔
تاہم ابھی تک یہ  فیچرز کمپنی کے کسی فلیگ شپ فون پر ظاہر نہیں ہوئے ہیں۔
ون پلس کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا OnePlus 8T Concept کو تجارتی طور پر فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے  جیسا کہ اس سے پہلے Concept One کے ضمن میں بھی کمپنی نے ایسا ہی کیا تھا۔

شیئر: