سمارٹ فونز بنانے والی مشہور کمپنی ایپل ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنا نیا آئی فون متعارف کروانے جا رہی ہے جس کا نام ’آئی فون 12‘ ہے لیکن دنیا بھر میں پھیلی کورونا کی وبا کی وجہ سے نئے آئی فون ایپل 12کی تقریب رونمائی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
کمپنی کے مطابق ایپل اس بات کی جانچ کرے گا کہ وہ صارفین کی دلچسپی 5G وائرلیس ڈیٹا نیٹ ورک کے گرد برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگا جس کی تیز ترین رفتار ایسی ہے کہ وہ پچھلے نیٹ ورکس کے ڈیٹا ریٹس کو بھی کئی مرتبہ پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔
سام سنگ اور دیگر کی اینڈرائڈ ڈیوائسز نے کئی مہینوں سے نیٹ ورک کی نئی صلاحیتوں پر کام کیا ہے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فائیو جی فونز اپ گریڈ ہو رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں نے چار نئے آئی فونز کی توقع کی ہے۔ لانچ ہونے والے چار آئی فونز میں سے دو ’پرو‘ ماڈلز ہوں گے جن میں بہترین کوالٹی کے کیمرہ سینسرز اور اعلیٰ درجے کے ڈسپلے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ بڑی سکرینز کے شوقین افراد کے لیے ایک ماڈل بھی موجود ہوگا۔ ان تین ماڈلز کے درمیان آئی فون 12 اپنے منفرد ڈیزائن اور وسیع ڈسپلے کے ساتھ موجود ہوگا جبکہ ایپل کے بیشتر مداحوں کو مطمئن کرنے کے لیے بہترین کیمرے والا یہ فون پرکشش قیمت میں دستیاب ہوگا۔
سوشل میڈیا صارفین بھی ایپل کے نئے ماڈلز کی لانچ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ایپل آئی فون 12 نہ صرف صارفین کے لیے موضوع بحث بنا ہوا ہے بلکہ ٹوئٹر ٹرینڈنگ لسٹ میں بھی سر فہرست ہے۔
ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کوک نے کل ہونے والی تقریب س متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی خوشی کا بھی اظہار کیا۔
Hey Siri, play my event day playlist! See you all soon! #AppleEvent https://t.co/CDTYPczjCz
— Tim Cook (@tim_cook) October 13, 2020
اس فون کے پری آرڈر 16 یا 17 اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ ریٹیل میں 23 یا 24 اکتوبر میں دستیاب ہوگا۔6.7 انچ ڈسپلے کے آئی فون پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد سے شروع ہوگی جبکہ اس میں لیڈار سنسر اور 5 ایکس آٹپیکل زوم والا ٹیلی فوٹو کیمرا ہوگا۔
Apple is back at it again! #AppleEvent is trending #1 on Twitter showing the power and influence that the company has and the excitement that is created with the expected release of new products. Can’t wait to see what’s to come today! #CanSchuFollowMe https://t.co/VgjdyCk5ZD
— Jennifer La Chimea (@jenlachimea) October 13, 2020