عربی مشاعرے کا پہلا انعام پانچ لاکھ ریال تھا (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر خاص اور گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے شہزادہ عبداللہ الفیصل بین الاقوامی عربی شاعری کے مقابلے میں مختلف عرب ممالک کے شعرا کو شاعری کے حوالے سے بہترین کارکردگی پیش کرنے پر نقد انعامات سے نوازا- عربی مشاعرے کا انعقاد گورنر ہاؤس میں کیا گیا تھا-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے شاعری کے مقابلے میں شعرا میں ایک ملین ریال سے زائد کے انعامات پیش کیے- اس موقع پر شہزادہ خالد الفیصل نے اپنا کلام بھی پیش کیا-
عربی مشاعرے میں وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ اور سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بھی موجود تھے جنہوں نے شعرا میں انعامات تقسیم کیے-
شاعری کے مقابلے میں پہلا انعام جس کی مالیت 5 لاکھ ریال تھی سعودی شاعر اور ادیب عبداللطیف بن یوسف المبارک کو دیے گئے-
سعودی خاتون شاعرہ ھیفا بنت عبدالرحمن الجبری کو 2 لاکھ، مصر کے تھیٹر اور ڈرامہ کے شاعر محمد عبدالرزاق کو دو لاکھ ریال دیے گئے جبکہ متحدہ عرب امارات کے شاعر کو ایک لاکھ ریال کا انعام سے نوازا گیا-
اس موقع پر انعام حاصل کرنے والے شعرا نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی علمی، ادبی اور علم و ادب کے میدان میں کام کرنے والوں کی ستائش پر تعریف کی-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں