گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران کو تعرفی اسناد سے نوازا۔
گورنرآفس میں تعریفی اسناد ریجنل ڈائریکٹر پولیس میجر جنرل عید العتیبی نے وصول کیں۔
ویب نیوز ’سبق ‘ نےگورنریٹ کے ذررائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ مکہ ریجن میں پولیس اہکاروں نے قتل کے جرم میں مطلوب 2 مفروروں کو انتہائی مختصر وقت میں گرفتار کیا۔
پولیس اہلکاروں کی اس مثالی کارکردگی پر گورنر مکہ کی جانب سے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دی گئی۔
دریں اثنا ڈائریکٹر پولیس میجر جنرل العتیبی نے انعام پانے والے پولیس افسران کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔