Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، 7 سمگلرز گرفتار

ملزمان کے خلاف سمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا- (فوٹو اخبار 24)
محکمہ انسداد منشیات نے ریاض میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے7 سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ 
ویب نیوز ’اخبار 24‘ نے سعودی محکمہ انسداد منشیات کے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو کے حوالے سے کہا ہے کہ ضبط کی جانے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 75 ہزار 600 تھی۔ 

نشہ آور گولیاں لہسن کی بوریوں میں مہارت سے رکھی گئی تھیں- (فوٹو: اخبار 24)

نشہ آور گولیاں لہسن کی بوریوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔ محکمہ انسداد منشیات کی ٹیموں نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لہسن کی بوریوں کے درمیان چھپائی جانے والی منشیات تلاش کر لی۔ 

سمگلرز میں 3 سعودی اور 4 غیرملکی شامل ہیں- (فوٹو: اخبار 24)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سمگلرز جن کی تعداد 7 ہے میں 3 سعودی اور 4 غیر ملکی شامل ہیں۔ 
ساتوں ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف منشیات کی سمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: