سعودی محکمہ انسداد منشیات نے 16 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی خطرناک کوشش ناکام بنائی ہے- گولیاں حمص (چنے) میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے بتایا کہ محکمے کے اہلکاروں نے 16 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں- یہ چنوں کی بوریوں میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔
النجیدی نے بتایا کہ نشہ آور گولیاں وصول کرنے والے غیرملکیوں کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔ ان میں سے ایک کا تعلق انڈیا اور دوسرے کا یمن سے ہے- دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نشہ آور اشیا کے سمگلر نشہ آور مادہ سمگل کرنے کے طور طریقے تبدیل کرتے رہتے ہیں- پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ جب چنوں میں چھپا کر نشہ آور گولیاں لائی جارہی تھیں-