Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن کے لیبر کیمپوں میں تفتیشی کارروائیاں

عسیر ریجن میں مشترکہ اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل تفتیشی ٹیم نے کورونا سے بچاو کےلیے مقررہ ایس اوپیز کی متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔
ویب نیوز ’سبق‘کے مطابق ریجنل بلدیہ کے سیکرٹری ڈاکٹر ولید الحمیدی کا کہنا تھا کہ بلدیہ اور دیگر اداوں کے اہلکاروں پرمشتمل ٹیم نے مشترکہ آپریشن کیا تاکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ضوابط پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مشترکہ ٹیم نے ریجن میں قائم لیبر کیمپس کا دورہ کیا۔ اس دوران کیمپس میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔


تفتیشی دورے کا بنیادی مقصد لیبر کیمپوں کے معیار کو جانچنا تھا ۔ مشترکہ ٹیم نے ریجن میں 18 کیمپوں کا دورہ کیا جن میں سے بعض کیمپ حکومتی اداروں میں کام کرنے والے کارکنوں کے جبکہ بعض نجی کمپنیوں کے تھے۔
لیبر کیمپوں میں تفتیشی ٹیموں کی جانب سے مختلف قسم کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جن میں صفائی کا فقدان ، سماجی فاصلے کے اصول پر عمل نہ کرنا اور کیمپوں میں سینیٹائزر کی سہولت فراہم نہ کرنا شامل تھا۔
واضح رہے مملکت میں کورونا کی وبا کے بعد حکومت کی جانب سے لیبر کیمپوں کےلیے ضوابط مقرر کیے گئے ہیں جن کے تحت کیمپوں میں کارکنوں کی رہائش کےلیے مخصوص سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کیاجاسکے۔
وزارت صحت کی جانب سے کیمپوں کے بارے میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دینے کا عندیہ دیا گیا تھا جس کا مقصد کیمپوں میں رہنے والے کارکنوں کی رہائش کو منظم کرنا اور انہیں بہترصحت کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بناناہے۔

شیئر: