Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلگت بلتستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، چار فوجی ہلاک

ہیلی کاپٹرکے ذریعے ایک فوجی کی نعش سی ایم ایچ منتقل کی جارہی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گلگت بلتستان کے قریب گرکر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک سپاہی کی نعش لے جائی جا رہی تھی۔
 پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے ’منی مرگ‘ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹرکے ذریعے ہلاک سپاہی عبدالقدیر کی نعش سی ایم ایچ سکردو منتقل کی جا رہی تھی جب وہ حادثے کا شکار ہوا۔
پریس ریلیز کے مطابق ہیلی کاپٹرحادثے میں پائلٹ میجر محمد حسین، معاون پائلٹ میجر ایاز حسین، نائیک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

شیئر: