Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس، سربراہ کانفرنس کی تیاریاں

’وزرائے خارجہ نے سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے کا جائزہ لیا اور گزشتہ کانفرنس کے فیصلوں کا جائزہ لیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
جی سی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں جی سی سی سرابراہان کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس کی صدارت بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف الزیانی نے کی جبکہ جی سی سی کونسل کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر نایف الحجرف بھی موجود تھے۔
اجلاس کے آغاز میں جی سی سی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر نایف الحجرف نے بحرینی وزیر خارجہ کو کونسل کی صدارت پر مبارکباد پیش کی اور سربراہ کانفرنس کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
بعد ازاں انہوں نے کہا ہے کہ ’سربراہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے وزرائے خارجہ کا عزم دیدنی ہے‘۔
’اجلاس میں کانفرنس کا ایجنڈا پیش کیا گیا جس پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ گزشتہ کانفرنس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں نافذ کیے گیے امور کا احاطہ کیا گیا‘۔
’وزرائے خارجہ نے باہمی مشاورت سے سربراہ کانفرنس میں مزید امور شامل بحث کیے ہیں جنہیں ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔
 

شیئر: