ویب سائٹ المرصد کے مطابق وزارت داخلہ نے اس حوالے سے سنیپ چیٹ پر ویڈیو جاری کی ہے- ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پبلک مقامات پر پولیس نے ماسک نہ لگانے والے افراد کو پکڑ کر ان کے خلاف جرمانے کیے-
یاد رہے کہ ان دنوں مملکت کے مختلف علاقوں میں پبلک مقامات پر سیکیورٹی فورس کے دستے گھوم پھر کر بغیر ماسک کے شہر میں پھرنے والوں پر جرمانے کر رہے ہیں-
واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت اور وزارت داخلہ وقتا فوقتا مملکت میں رہنے والوں کو ماسک اور صحت ضوابط پر عمل کرنے کی تاکید کرتی رہتی ہے-
تفتیشی مہم کا مقصد ایس اوپیز پرعمل کرنے کو یقینی بنانا ہے(فوٹو وزارت داخلہ سنیپ چیٹ)
قانون کے مطابق ماسک کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے- اس ضمن میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جاتی۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ماسک کورونا سے بچاؤ کا اہم ذریعہ ہے جس پرعمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں