کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 15 ہزار افراد کے چالان
کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 15 ہزار افراد کے چالان
پیر 14 دسمبر 2020 20:54
ریاض ریجن میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں(فوٹو اخبار 24)
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت کے مختلف ریجنزمیں کورونا ایس اوپیز کی 15 ہزار کے قریب خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقررہ قواعد کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں ریکاڈ کی گئی جہاں 3 ہزار 987 افراد کا چالان کیا گیا۔
دوسرے نمبر پرسب سے زیادہ تعداد مکہ مکرمہ میں رہی جہاں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی تعداد 3 ہزار 145 رہی۔
مدینہ منورہ ریجن میں 13 سو 41 جبکہ الجوف ریجن میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 1 ہزار 49 چالان کیے گئے۔
مشرقی ریجن میں ایک ہزار 46 ، شمالی حدود ریجن میں 637 افراد پر خلاف ورزی درج کی گئی۔
عسیر ریجن میں 589 چالان ہوئے جبکہ حائل میں 470 ، تبوک 372 ، جازان 255 ، نجران 235 اور سب سے کم خلاف ورزیاں باحہ ریجن میں ریکارڈ کی گئی جن کی تعداد 115 رہی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کورونا سے حفاظت کے لیے قواعد مقرر کیے گئے ہیں جن پرعمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کورونا سے بچاو کے لیے گھرسے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی ہے ایسا نہ کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتاہے جبکہ ایسے افراد جو ہائی وے پرسفر کررہے ہوں اورچیک پوسٹ پرپہنچتے ہی گاڑی کا شیشہ نیچے کرنے سے قبل ماسک نہ پہننا بھی خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے۔