دبئی کی فضائی کمپنی ’فلائی دبئی‘ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے اپنے شہریوں اورغیرملکیوں کو وطن پہنچانے کے لیے کل منگل کو 3 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی-
مزید پڑھیں
-
فلائی دبئی کی 24 شہروں کے لیے پروازیںNode ID: 487756
الامارات الیوم کے مطابق ’فلائی دبئی ‘ کے ترجمان نے بتایا کہ دو پروازیں جدہ سے اور ایک پرواز ریاض کے لیے چلائی جائے گی-
فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں غیر سعودی مسافروں کو دبئی لے جانے کے لیے مختص ہیں-
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو سعودی عرب نے دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر اپنے یہاں بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی-