Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی دبئی کی 24 شہروں کے لیے پروازیں

24 جون سے پروازوں کے لیے بکنگ شروع کر دی گئی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
فلائی دبئی نے سات جولائی سے 24 شہروں کے لیے شیڈول پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
الامارات الیوم کے  مطابق فلائی دبئی میں کمرشل آپریشنز کے ایگزیکٹیو چیئرمین حمد عبید اللہ نے فلائی دبئی ڈاٹ کام پر بیان میں کہا کہ بدھ 24 جون سے پروازوں کے لیے بکنگ شروع کی گئی ہے۔ پروازوں کا سلسلہ 7 جولائی سے شروع ہوگا۔
بیان کے مطابق شیڈول کے تحت 24 شہروں کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی تاہم نئی پروازوں کا اضافہ بھی جاری رہے گا۔

فلائی دبئی نے مزید شہروں کے لیے پروازیں چلانے کا عندیہ بھی دیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

حمد عبید اللہ نے توقع ظاہر کی کہ موسم گرما کے دوران 66 شہروں کے لیے فلائی دبئی کی پروازیں مہیا ہوں گی تاہم اس کا دارومدار بین الاقوامی پروازوں کی بحالی پر ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ فلائی دبئی نے محفوظ طریقے سے فضائی سفر کی بحالی کی تیاریاں کی ہیں۔ کوشش ہوگی کہ فلائی دبئی سے سفر کرنے والے نئے کورونا وائرس کی وبا کے خطرات سے انتہا درجے محفوظ رہیں۔
اس سے قبل فلائی دبئی نے اعلان کیا تھا کہ عدیس ابابا، سکندریہ، الماتے، عمان، باکو، بیروت، بلغراد، بخارسٹ، ڈوبریوفنک، اصفہان، جوبہ، کالب، خرطوم اور تہران وغیرہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔
فلائی دبئی نے موسم گرما کے دوران مزید شہروں کے لیے پروازیں چلانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

شیئر: